11 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں نیپاچورنگی کے پل پرگاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دھماکا گاڑی میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔