11 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپاچورنگی کے پل پرگاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا جس کیپھٹنے سے دھماکا ہوا اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔