12 دسمبر ، 2013
ڈھاکا… بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعت کے رہنما عبدالقادرملا کی پھانسی کی سزا کے خلاف درخوات مسترد کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو 1971 کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔منگل کے روز ان کے وکلا کی درخواست پر پھانسی پر عملدرآمدآخر ی لمحات میں روک دیا گیا تھا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وہ سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ جمعرات کے روز اعلیٰ عدالت نے سزا کے خلاف درخوات مسترد کردی۔جماعت اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ عبدالقادر ملا کو پھانسی کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔