پاکستان
20 جنوری ، 2012

ہائیکورٹ نے چیئرمین ہلال احمر پنجاب کو کام کرنے سے روک دیا

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین زاہد بشیر کو کام کرنے سے روک دیا اور حکم دیا ہے کہ تاحکم ثانی منیجنگ کمیٹی ہلال احمر کے معاملات دیکھے گی۔ عدالت کے روبرو ہلال احمر پنجاب کے لیاقت علی چشتی نے زاہد بشیر کی تقرری کو اس بنیاد پر چیلنج کیا کہ گورنر پنجاب نے سیاسی بنیادوں پر رات کے اندھیرے میں یہ تقرری کی۔ منیجنگ کمیٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت ہلال احمر کے چیئرمین کا تقرر منیجنگ کمیٹی کرتی ہے مگر گورنر پنجاب نے قانون میں ترمیم کئے بغیر ہی زاہد بشیر کا تقرر کر دیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد زاہد بشیر کو ہلال احمر کے چیئرمین کے عہدے پر کام سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 15 روز کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :