کاروبار
27 مارچ ، 2012

ایس ای سی پی نے ایس ایم ایس سروس کی فیس ختم کردی

کراچی… ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ سرمایاکاروں کو اپنے کھاتوں سے متعلق معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کی ماہانہ فیس ختم کردی. ۔سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے اعلامئے کے مطابق یہ ایس ایم ایس، سی ڈی سی کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ سرمایاکاروں کو شیئرز کی خرید وفروخت اور دیگر معلومات کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے اس اقدام سے کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہکاروں کا اعتماد بحال ہوگا، اور سرمایے کا بہتر تحفظ کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق ایس ایم ایس سروس کی ماہانہ فیس 25 روپے تھی، جو اب ختم کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :