12 دسمبر ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ تاہم شمالی اور جنو بی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم چلائی نہیں جا رہی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطا بق 3روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 7لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔تاہم شمالی اور جنو بی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا سکی ہے۔ جس سے 2لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جا ئیں گے۔