13 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت کے شواہد ملے ہیں ، سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ کے کارکنوں کی فہرست ایک دو دن میں جاری کردیں گے۔ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے اے سی ایل سی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 3ماہ کے دوران کاریں اور موٹر سائیکلیں چھینے جانے کی وارداتوں کے ساتھ اغوا برائے تاوان کے کیسز میں بھی کمی آئی ہے،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ساڑھے 6ہزار ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا، ساڑھے 3ہزار ضمانت پر رہا ہیں، باقی کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے۔ شاہد حیات نے بتایا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں تاکہ شہر میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دی جاسکے۔ گرفتار ملزم عباس آفریدی کے بارے میں ایک سوال پر کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزم محرم میں دو دھماکوں اور چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، اس سے تفتیش جاری ہے۔