صحت و سائنس
13 دسمبر ، 2013

لاہور میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آگئے

 لاہور میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آگئے

لاہور… لاہور میں ڈینگی کے 7 نئے کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کی کل تعداد چھبیس سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ، یہ مریض میو اسپتال ،سروسزاسپتال ،واپڈا اسپتال میں زیر علاج ہیں،رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 پزار594 ہوگئی ،لاہور میں اب تک ایک ہزار400 سے زائد افراد اور راولپنڈی میں 850ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں،ڈینگی سے 18 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

مزید خبریں :