پاکستان
13 دسمبر ، 2013

کراچی پریس کلب کے قریب بس میں پراسرار آتشزدگی، ڈرائیور زخمی

کراچی پریس کلب کے قریب بس میں پراسرار آتشزدگی، ڈرائیور زخمی

کراچی …کراچی پریس کلب کے سامنے دین محمد وفائی روڈ پر کھڑی بس میں پر اسرار طور پر آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور بس سڑک پر ایک طرف کھڑی تھی کہ اچانک میں اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں آگ کے باعث ٹنکی میں دھماکا ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ سی این جی سے پیٹرل میں منتقل کرنے کے دوران لگی۔ آگ کے باعث بس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :