13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک ہزار سی سی کی گاڑیوں پر سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 750روپے مقرر کیا ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں پر موٹر وہیکل ٹیکس کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق ہزار سی سی کی گاڑیوں پر 750روپے 1ہزار سے 12سو سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس 1250روپے ہوگا، 13سو سی سی کی گاڑیوں پر 17سو 50روپے ، 16سو سی سی تک کی گاڑیوں پر 3ہزار روپے،16سو سے 2ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 4ہزار روپے،2ہزارسی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر سالانہ 8ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔