پاکستان
13 دسمبر ، 2013

کراچی : فرقہ وارانہ کلنگ حکومت کیلئے بد نماد داغ ہے،اورنگزیب فاروقی

کراچی : فرقہ وارانہ کلنگ حکومت کیلئے بد نماد داغ ہے،اورنگزیب فاروقی

کراچی…اہلسنت و الجماعت کے رہنماعلامہ اورنگ زیب فاروقی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے چہروں پر بد نماد داغ ہے۔ لاہور میں مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی کے علاقے گرو مندر میں اہلسنت و الجماعت کے تحت مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ اہلسنت علماء و اکابرین اور کارکنوں کے قتل پر ایکشن نہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمراں فرقہ وارانہ قتل کی روک تھام نہیں چاہتے۔ اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی نے بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے کی بھی مذمت کی۔

مزید خبریں :