پاکستان
13 دسمبر ، 2013

دفاع پاکستان کونسل ڈرون حملوں کیخلاف 22 دسمبر کو قومی جرگہ کریگی

دفاع پاکستان کونسل ڈرون حملوں کیخلاف 22 دسمبر کو قومی جرگہ کریگی

پشاور…دفاع پاکستان کونسل کی صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں ڈرون حملوں کے خلاف 22 دسمبر کو قومی جرگہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ترجمان دفاع پاکستان کونسل کے مطابق المرکز اسلامی پشاور میں ہونے والے جرگہ میں دفاع کونسل پاکستان کے مرکزی، صوبائی قائدین، قبائلی عمائدین اور تاجر برادری شرکت کرے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی تحریک کو منظم کرنے اور مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :