13 دسمبر ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جیو نیوز کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ خوش دل خان ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا میں یونین کونسل کا پرانا نظام بحال رکھا جائے اور اس سطح پر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ اے این پی یو سی کی جگہ ویلج کونسل کے نئے نظام،غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا انعقاداوروزیر اعلیٰ کے پاس ناظم کو ہٹانے کے اختیارات کے خلاف ہے۔