14 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… اصغر خان کیس میں ایف آئی اے نے درخواست گزار اصغر خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ اصغر خان تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ ذرائع کے مطابق اصغر خان نے اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسلم بیگ، اسددرانی اور سابق چیف ایگزیکٹو مہران بینک یونس حبیب کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائیگا۔ >سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے ٹیم اصغر خان کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔