پاکستان
13 دسمبر ، 2013

پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی کارکنان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی کارکنان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی …پولیس نے نیو کراچی سے پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ روالپنڈی سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی سے متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم چوہدری سجاد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم مخالفت جماعت کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرفتار ٹارگٹ کلر نے 2006 میں اجمل پہاڑی اور سعید برہم کے حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی کو عبداللہ ہارون روڈ پرٹارگٹ کیا ۔ 2013 میں سرجانی ٹاوٴن میں مخالف جماعت کے حیدر علی عرف اجے کو قتل کیا گیا۔ ایک ماہ قبل پاور ہاوٴس پر یوپی مارکیٹ کے صدر شاہد کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا۔رواں سال اے ایس آئی کامران کو قتل کیا۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ روالپنڈی سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا، جسے کراچی لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متعدد پولیس اہلکاروں کو ویسٹ زون میں قتل کیا۔ اور ملزم نے سوات میں تین تھانوں پر حملے کئے۔

مزید خبریں :