پاکستان
13 دسمبر ، 2013

لفٹر سے گرنے کے بعدانجکشن لگاتو نرسیں مس ورلڈ نظر آنے لگیں ،عمران خان

لفٹر سے گرنے کے بعدانجکشن لگاتو نرسیں مس ورلڈ نظر آنے لگیں ،عمران خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفا ع کی جانب سے امداد بند کرنے کی دھمکی باعت شرم ہے،آخر ہم اپنے اوپر ذلت کی زندگی کیو ں مسلط کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لفٹر سے گرنے کے بعد اسپتال میں انہیں در د کا انجکشن لگایا گیا تو ساری نرسیں مس ورلڈ نظر آنے لگیں ، بعد میں پتہ چلا کہ اسی انجکشن سے مائیکل جیکسن اگلے جہاں چلا گیا تھا۔ ۔ لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کیلیے رہ گیا ہے ، اوریہی لوگ اسکا خون چوس رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف 50کروڑ روپے مختص کرنے کے باوجود کینسر اسپتال نہیں بنا سکے ، میانوالی کے سیاستدانوں کی عادت ہے کہ وہ جیتنے والی پارٹی سے مل جاتے ہیں ۔

مزید خبریں :