13 دسمبر ، 2013
کراچی …سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ 18 جنوری میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر اعتراضات ہیں تاریخ میں توسیع کی جائے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنے اظہار رائے کا پورا حق حاصل ہے۔ اور بلدیاتی انتخابات پر ہم مشاورت کررہے ہیں اور مشاورت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو نشتر پارک میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گااور 18 جنوی کو 12 ربیع الاول کے باعث بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔