پاکستان
14 دسمبر ، 2013

رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد…سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاور کیس میں آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ تحقیق کے بغیر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔رینٹل پاور کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی بعد اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ تمام حقائق سامنے آجائیں، اسی لیے خاموشی اختیار کیے رکھی، میں نے اپنا کیس عدلیہ اور اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 22ارب روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ان کے موکل پرالزام ہے کہ انہوں نے مشینری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کروائی، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایاکہ عدالت سے درخواست کی ہے کہ مقدمے کے2ملزمان کا کیس لاہورہائیکورٹ میں چل رہا ہے، اس درخواست کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ احتساب عدالت نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :