14 دسمبر ، 2013
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خان زادہ…دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 20 ملین سے زائد اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور امام پرنس کریم آغا خان کی 74 ویں یوم پیدائش کی تقریبات امریکا بھر میں قائم اسماعیلی برادری کے جماعت خانوں میں انتہائی مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلہ میں ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں واقع اسماعیلی فرقہ کے جماعت خانوں میں جمعہ کے روز اجتماعی دعاؤں کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا جہاں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور امام پرنس کریم آغا خان کی 74 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیاجس میں مرد و خواتین بچوں سمیت تمام عمر کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے‘ دریں اثناء امریکا مسلم ڈیموکرٹیک کاکس کے شریک چیئرمین سید فیاض حسن‘ میڈیا ترجمان راجہ زاہد اختر خان زادہ‘ ڈیموکرٹیک کاکس ریاست ٹیکساس کے صدر آفتاب صدیقی‘ ساؤتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے صدر ڈاکٹر قیصر عباس‘ امیر علی مکھانی‘ جبکہ سلور کلب ڈیلس کے عہدیداران نے بھی اپنے ایک بیان میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے یوم پیدائش پر امریکا بھر میں اسماعیلی برادری کے افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔