15 دسمبر ، 2013
لاہور…تحریک نفاذفقہ جعفریہ ملتان کے رہنماعلامہ ناصرعباس قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق علامہ ناصرعباس آف ملتان کی گاڑی پرایف سی کالج لاہور کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ادھر سیکریٹری اطلاعات تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔دریں اثناء قا ئدملت جعفریہ حامدعلی موسوی نے کہا ہے کہ قتل وغارت گری ہمیں راہ حق سے نہیں ہٹاسکتی،حکومت علامہ ناصرعباس کے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرے۔رہنماشیعہ علماکونسل علامہ ساجدنقوی نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کیلیے ناسوربن چکی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے بھی علامہ ناصرعباس کے قتل کی مذمت کی ہے ۔مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجاناصرعباس نے کہا ہے کہ مجلس وحدت علامہ ناصرعباس کے قتل کیخلاف3روزہ سوگ اوراحتجاج کریگی۔تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے بھی3روزہ سوگ کااعلان کیا گیا ہے۔