پاکستان
16 دسمبر ، 2013

گوجرانوالہ،آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم،7 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ،آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم،7 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں دھند کے باعث آئل ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر سے 7 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد سے آنے والی گاڑی گاوٴں خان باغ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی۔تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ آئل ٹینکر کے نیچے پھنس گیا۔حادثے میں تین خواتین اور تین بچوں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔گاڑی میں پھنسے مزید تین افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :