دنیا
17 دسمبر ، 2013

یورپی سرحد پر روسی میزائلوں کی تنصیب، امریکا اور یورپ کا اظہار تشویش

یورپی سرحد پر روسی میزائلوں کی تنصیب، امریکا اور یورپ کا اظہار تشویش

ماسکو…روس کی جانب سے یورپی سرحد پر جوہری میزائلوں کی تنصیب کی خبروں پر امریکا اور یورپی ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے جرمن اخبار کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اسکندر میزائل سسٹم کی لینن گراڈ کے علاقے میں نصب کیا تھا اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ روس سے متصل یورپی ممالک پولینڈ ، لتھووینیا، ایسٹونیا اور لیٹویا نے خدشات پر مبنی بیانات جاری کیے ہیں۔ روس نے امریکا کی جانب سے یورپ میں میزائل شکن نظام نصب کرنے پر میزائل نصب کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے باز رہے۔ میری ہارف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اپنی اور دوسرے ممالک کی تشویش روس تک پہنچادی ہے۔

مزید خبریں :