پاکستان
17 دسمبر ، 2013

پشاور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کو غیرقانونی قرار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کو غیرقانونی قرار دیدیا

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کو غیرقانونی قرار دے دیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج سے متعلق کیس کی پشاورہائی کورٹ میں دورکنی بنچ نے سماعت کی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کس قانون کے تحت لگایا جاتا ہے، ایسا کوئی نظام نہیں کہ اچھے شہریوں کو بجلی دی جائے۔چیف جسٹس دوست محمد خان کاکہنا تھا کہ پیسکو اور پیپکو کے ریکارڈ کے مطابق تین سے چارسسٹم ناکارہ ہوچکے ہیں،فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کس قانون کے تحت لگایا جاتا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایسا کوئی نظام نہیں کہ اچھے شہریوں کو بجلی دی جائے، یہاں تو 70لوگ چوری کرتے ہیں، تو 100فیصد لوگوں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں جبکہ ظفی صد لوگ ویسے ہی مارے جاتے ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی چندہ باکس بن گیا ہے، ٹرانسفارمرز خراب ہوجائیں توعوام چندہ اکٹھا کرکے ٹھیک کراتے ہیں۔

مزید خبریں :