17 دسمبر ، 2013
پشاور…گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیو سے ہمارے ہی بچے متاثر ہو رہے ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پشاور میں فاٹا سیکریٹریٹ کے پولیو کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔گورنر کو پولیو کنٹرول روم سے متعلق بریفینگ دی۔اس موقع پر گورنر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ پولیو کا ہر نیا کیس ہمارے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے ہمارے ہی بچے متاثر ہو رہے ہیں اور ہمیں ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں بھی مشکلات کے باوجود اب تک ایک لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جا چکی ہے۔