پاکستان
18 دسمبر ، 2013

عمران خان دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں:سعدرفیق

عمران خان دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں:سعدرفیق

اسلام آباد…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ساڑھے چار سال گزارنا مشکل ہے اس لیے وہ جمہوری نظام پر تنقید کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کاکہناتھاکہ عمران خان سیاسی ناپختگی اور دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اپنی شکست تسلیم نہ کرنا گھٹیا پن ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں کا زمانہ اب بیت چکا، جس کسی کو مسئلہ ہے تو پارلیمنٹ میں آکر بات کرے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو غلط سیاہی استعمال کرنے پر وضاحت دینا ہوگی۔

مزید خبریں :