18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ میں اسحاق ڈار اور اعتزاز احسن کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔ اپوزیشن نے احتجاج کیا کہ اسحاق ڈار کی تقریر ٹی وی پر براہ راست کیوں دکھائی، ہم ایوان میں تماشا اور ڈراما کے الفاظ استعمال نہیں کرتے۔ چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی تقریر بھی ٹی وی پر دکھانے کے لیے رولنگ دے دی۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی،وزیر خزانہ ایک غریب خاندان کا بجٹ بنا کردکھا دیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے وزیر خزانہ کے مہنگائی پر پالیسی بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تماشا اور ڈراما کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، حکومت ہر معاملہ سابق حکومت کے کھاتے میں ڈال دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازہماری بیٹی ہے ،اس کی عزت کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہیں جبکہ تمام عہدے اپنے خاندان کو دے کر حکومت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ غربیوں کی نہیں،سیٹھوں اور مل مالکان کی جماعت ہے۔