پاکستان
18 دسمبر ، 2013

سیاسی،عسکری حلقے ،سول سوسائٹی سبھی اس حمام میں ننگے ہیں،شہباز شریف

سیاسی،عسکری حلقے ،سول سوسائٹی سبھی اس حمام میں ننگے ہیں،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر کوئی بندوق اٹھاکردوسرے کو اپنے فرقے پر چلانے کی کوشش کر رہا ہے،سیاسی،عسکری حلقوں سمیت سبھی اس حمام میں ننگے ہیں،بھارتی وزیراعظم سے کہا ہے کہ بنیادی مسائل حل ہونے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ روایتی گلے شکوے لے بیٹھے، لیکن انہوں نے کہہ دیا کہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل کئے بغیر پاک بھارت امن ممکن نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی قوت نہ ہوتے تو بھارت ہمارے ساتھ زیادتی پر تلا ہوتا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری لاٹھی مضبوط ہو گی تو دنیا میں ہماری بات سنے گی، اس کیلئے ہمیں مذہبی منافرت ختم کرکے ایک صفحے پر متحد ہونا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی منافرت اورشدت پسندی ناسورہیں، ہر کوئی اپنی بندوق کے زور پر دوسرے کو اپنے فرقہ پر چلانے کی کوشش کر رہا ہے، سیاسی، عسکری حلقوں سمیت سب اس حمام میں ننگے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ بھارت اور چین نے تجارت بڑھانے کے لیے اپنی دشمنیاں ختم کر دیں۔

مزید خبریں :