18 دسمبر ، 2013
لاہور…سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان کا وفد گھروں میں کام کرنے والی عورتوں کی مشکلات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا۔ سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان کا 12رکنی وفد غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے لاہورکے دورے پر آیا ہے جن میں ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار،نائلہ منیر،پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سائرہ شیلیانی، غزالہ سیال اور سوشل ورکرنزہت شیریں بھی شامل تھیں۔ ائیرپورٹ پر صوبائی محکمہ محنت اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے عہدیداروں نے وفد کا استقبال کیا۔وفد میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی اراکان بھی شامل ہیں ، سندھ اسمبلی کی ارکان گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنا چاہتی ہیں۔تین روزہ دورے پر آیا وفد جمعرات کو سیالکوٹ میں خواتین ورکرز سے ملاقات کرے گا۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ہمراہ ہوں گی۔گھریلو خواتین ورکر کو حقوق دلانے کے لئے پرعزم یہ وفد پنجاب کے وزیر محنت سے ملاقات بھی کرے گا۔