کھیل
19 دسمبر ، 2013

بنگلادیش: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیاء کپ میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان

بنگلادیش: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیاء کپ میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان

ڈھاکہ…بنگلادیش میں پاکستان کے خلاف مظاہرے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیاء کپ کا انعقاد خطرے میں پڑا گیا ہے، خاص طور پر پاکستان ٹیم کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ چٹاگانگ میں بم دھماکہ، ویسٹ انڈین انڈر 19 ٹیم کی دورہ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپسی، عبدالقادرملا کو سزائے موت اور پاکستان کی اس کے حق میں قرار دار کی منظوری، ان واقعات کی وجہ سے بنگلا دیش میں آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔بال اب آئی سی سی اور اے سی سی کے کورٹ میں ہے، گزشتہ چار برسوں سے پاکستان سیکورٹی صورت حال کی وجہ سے ورلڈ کپ سمیت کئی ٹیموں کی میزبانی سے محروم رہا ہے۔بنگلادیش کے حالات بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسے بڑے ایونٹ کے لئے سازگار نہیں، دوسری جانب بنگلادیش میں پاکستان کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ آئی سی سی اور اے سی سی کے نمائندوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :