پاکستان
19 دسمبر ، 2013

ڈرون حملوں کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

ڈرون حملوں کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

نیویارک …پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے پہلی بار ڈرون حملوں پر آواز بلند کی ہے ، ڈرون استعمال کرنے والے ممالک کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا گیا ۔ڈرون حملے کرنے والے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پہلی بار ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔193 ممالک نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کے حوالے سے متفقہ قرار داد منظور کی ، اسی قرار داد میں ایک حصہ پاکستان کی کوششوں سے شامل کیا گیا جو ڈرون حملوں سے متعلق ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر اٹھنے والے قانونی سوالوں پر رکن ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے،ڈرون استعمال کرنے والے ممالک کو حملوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نظر رکھنے اور احتساب یقینی بنانے کیلئے آزادانہ واقعات کی تحقیقات کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔البتہ اس قرارداد میں نہ تو ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور نہ ہی کسی ملک کو ڈرون حملے بند کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔

مزید خبریں :