پاکستان
19 دسمبر ، 2013

دھند چھٹنے کے بعد پشاور موٹروے ایم ون ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

دھند چھٹنے کے بعد پشاور موٹروے ایم ون ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پشاور…موٹر وے حکام نے دھند چھٹنے کے بعد پشاور موٹروے ایم ون کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے اور موٹر وے پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ پشاور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے پرحد نگاہ صفر رہ گئی تھی۔ دھند کے باعث موٹر وے، پشاور ٹول پلازہ، رشکئی ، اور صوابی انٹر چینج کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھااور موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو جی ٹی روڈ کی طرف بھیجا جا رہا تھا، موٹر وے حکام نے دھند کم ہونے کے بعد موٹر وے کو دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔

مزید خبریں :