21 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…ملک میں ایک جیسی اشیاء درآمد کرنے پر مختلف صنعتیں الگ الگ ڈیوٹیز ادا کرتی ہیں۔ایف بی آر اس غیر مساوی نظام کو ختم کرنے اور ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے جلد حکومت کو تجویز پیش کرنے والا ہے۔ایف بی آر کے مطابق 54 فیصد کسٹم ڈیوٹیاں ایسی ہیں جن کے تحت ایک جیسی چیز درآمد کرنے کے باوجود مختلف صنعتیں الگ الگ ڈیوٹیاں ادا کرتی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر ایس آر اوز کے اس غیر مساوی نظام کو ختم کرنے کے لیے جلد حکومت کو تجویز پیش کرنے والے ہیں۔اس کے علاوہ ایف بی آرآئندہ سال جون تک مزید 50 ہزار نئے ٹیکس چوروں کو نوٹس بھیجنے کی تیاری کررہا ہے تاکہ ٹیکس دائرہ کار وسیع کرکے حکومتی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پیداوار کے مقابلے ٹیکس وصولیوں کی شرح تشویش ناک حد تک کم ہے۔