پاکستان
22 دسمبر ، 2013

کالے قانون کو نافذ کیا گیا ہے، فیصل سبزواری

کالے قانون کو نافذ کیا گیا ہے، فیصل سبزواری

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کالے قانون کو نافذ کیا گیا ہے، سندھ حکومت کی پرفارمنس کیا ہے۔فیصل سبزواری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے رہنماوٴں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے انتظامی طور پر سندھ کو تقسیم کردیا ہے، سندھ کو شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کہاں ہیں وہ قوم پرست جو سندھ کی تقسیم نہ ہونے کی باتیں کرتے تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ خواب دیکھا جارہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، کراچی کا میئر وہ ہونا چاہیے جس کو عوام منتخب کریں۔

مزید خبریں :