پاکستان
22 دسمبر ، 2013

کالے قانون کوہم پرمسلط کیاجارہاہے،حیدرعباس رضوی

کالے قانون کوہم پرمسلط کیاجارہاہے،حیدرعباس رضوی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ آج کااحتجاج سندھ کے کالے قانون کے خلاف ہے،کالے قانون کوہم پرمسلط کیا جارہا ہے، ایم کیوایم ہرظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔ حیدر عباس رضوی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ ہم لولے لنگڑے نظام کو تسلیم نہیں کرتے، مجھے لفظ اکثر یت پر اعتراض ہے، میں نہیں مانتا کہ موجودہ حکومت اکثریتی حکومت ہے، صرف اسمبلی میں اراکین کی تعداد زیادہ ہونا اکثر یت نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور ایمان دارانہ طریقے سے مردم شماری کا اعلان کیاجائے، مردم شماری سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید خبریں :