22 دسمبر ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام بتائیں 11مئی کامیچ فکس تھایانہیں،ملک کی خاطرانتخابی نتائج کوتسلیم کیا۔ عمران خان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ مہنگائی ابھی اوربڑھے گی،دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں،جب تک سیاست دان ملک میں پیسے نہ رکھیں، انہیں ووٹ نہ دیں،آج عوام کے گھروں کے چولہے بجھے ہوئے ہیں، ہم امریکا سے جنگ لڑنا نہیں چاہتے۔