کاروبار
23 دسمبر ، 2013

نئے سال کا تحفہ ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

نئے سال کا تحفہ ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد…حکومت نے نئے سال کے لیے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دینے کی تیاری شروع کردی، یکم جنوری سے ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق دسمبر میں عالمی سطح پر خام تیل کی اوسط قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 112 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مقامی سطح پر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول2 روپے 50 پیسے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔حکام کے مطابق اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو جلد بھیجنے والا ہے۔

مزید خبریں :