پاکستان
23 دسمبر ، 2013

ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں،نوازشریف

ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں،نوازشریف

لاہور…وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ترک وزیراعظم اور ان کے وفد کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔ وہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ترک سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،توانائی بحران اقتصادی ترقی میں بڑی روکاٹ ہے۔

مزید خبریں :