پاکستان
24 دسمبر ، 2013

نیب کا نیشنل ہاوٴسنگ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا نیشنل ہاوٴسنگ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد … نیب نے نیشنل ہاوٴسنگ اتھارٹی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیشنل ہاوٴسنگ اتھارٹی میں 250 غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔سابق ایم ڈی این ایچ اے غلام رسول پھپلپوٹو سمیت دیگر کے خلاف تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو ڈائریکٹرز منصوراعظم، ریاض خان اورڈپٹی ڈائریکٹرکے خلاف بھی تحقیقات کی جائے گی۔ ملزمان پر ادارے میں قواعد وضوابط کے خلاف بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :