25 دسمبر ، 2013
ابوظہبی… سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ کی 5روزہ سیریز میں پاکستان کو 2 ایک سے برتری حاصل ہے ۔کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،جب کہ سری لنکا کپتان اینجلومیتھیوز کی قیادت میں تین تبدیلیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے،ٹاس ہارنے کے بعدکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے یاہارنے پریقین نہیں رکھتا کارکردگی اچھی ہوتوٹاس سے فرق نہیں پڑتا،انہوں نے امید ظاہر کی بیٹنگ لائن اچھی فارم میں ہے،ہدف کاتعاقب کرسکتے ہیں،سری لنکن کپتان اینجلومیتھیوزٹاس جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ رنزبنائیں،بڑا اسکوربناکرپاکستان کودباوٴمیں لانیکی کوشش کریں گے۔