کھیل
25 دسمبر ، 2013

جنوبی افریقہ کے کرکٹرجیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

جنوبی افریقہ کے کرکٹرجیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

ڈربن… جنوبی افریقہ کے کرکٹرجیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ،بھارت کیخلاف دوسراٹیسٹ جیک کیلس کے کیریئرکاآخری ٹیسٹ میچ ہوگا ۔تاہم جیک کیلس ون ڈے کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔اپنے اس فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑناآسان فیصلہ نہیں لیکن ریٹائرمنٹ کیلیے بہتروقت ہے،آل راونڈر جیکس کیلس نے مزید کہا کہ ابھی بھی جنوبی افریقہکے لئے بہت کچھ کر نا ہے۔اگرفٹ رہاتوورلڈکپ 2015بھی کھیلوں گا۔


مزید خبریں :