25 دسمبر ، 2013
کراچی…سندھ کے بلدیاتی بل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ملیر پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئیمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو من مانی کرنی ہے تو انتخابات کی کیا ضرورت ہے،بلدیاتی قانون کے بل پر پیپلز پارٹی کے کسی بھی عہدے دار سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بنائے گئے قانون میں ایک بھی شق ایسی نہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کو اپنی من مانی کرنی ہے تو انتخابات کرانے کی کیا ضرورت ہے۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔