پاکستان
26 دسمبر ، 2013

ملک بھر میں سردی میں اضافہ،قلات میں درجہ حرارت منفی 14ڈگری ہو گیا

ملک بھر میں سردی میں اضافہ،قلات میں درجہ حرارت منفی 14ڈگری ہو گیا

اسلام آباد…ملک میں سردی کی لہرمیں مزید اضافہ ہو گیا ہے،قلات میں درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ،پاراچنار میں منفی 9 جبکہ استور،ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز ہلکی برفباری کے بعد کچھ علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔دیامر،ہنزہ نگر اور استور کی جھیلیں جم چکی ہیں ۔شدید سردی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی شدید اور خشک سردی کی لہر برقرار ہے جس سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :