پاکستان
26 دسمبر ، 2013

فیصل آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ و ریلی

فیصل آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کا مظاہرہ و ریلی

فیصل آباد…فیصل آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین نے مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی قیادت میں ضلع کونسل چوک میں کیے جانے والے مظاہرے میں لاپتا افراد کے بیوی بچے اور رشتے دار شریک تھے۔ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ اس موقع پر آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کے پاس 1500 سے زائد لاپتا افراد کے معاملات آچکے ہیں جن میں فیصل آباد کے 35کیس بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کر کے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں۔

مزید خبریں :