پاکستان
26 دسمبر ، 2013

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری

لاہور…پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا رہی ہے۔پنجاب کے 36 اضلاع اور 143 تحصیلوں میں کاغذات نامزدگی فارم وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے691ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ امیدوار جوش و خروش سے فارم جمع کرانے پہنچ رہے ہیں۔ان میں نوجوان اور سینئر شہری بھی شامل ہیں۔لاہور سے 99 سالہ خاتون بھی خواتین کی مخصوص نشست پر امیدوار بن گئی۔اپنے امیدواروں کی حمایت میں نعرے لگاتے یہ کارکن پر امید ہیں کہ ان کے حمایتی امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ان کے بنیادی مسائل حل کرکے ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔پنجاب کے بیشتر دفاتر میں ریٹرننگ افسروں کی بجائے ان کا ماتحت عملہ ہی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرتا رہا۔بلدیاتی انتخابات میں کیا نوجوان ،کیا بوڑھے سبھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے۔

مزید خبریں :