پاکستان
26 دسمبر ، 2013

پی آئی اے کا ناکارہ طیارہ دو دن بعد بھی ٹھیک نہ ہوسکا،مسافرپریشان

پی آئی اے کا ناکارہ طیارہ دو دن بعد بھی ٹھیک نہ ہوسکا،مسافرپریشان

لندن…پی آئی ا ے کی لندن سے لاہورپرواز3دن کے باوجودروانہ نہیں ہوسکی، جس کے باعث مسافر پریشان ہیں ، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو آج رات لاہور روانہ کیا جائیگا۔بتایا جاتا ہے کہ پی آئی اے کی لندن سے لاہور کی پرواز پی کے 758 تین دن گزرنے کے باوجود بھی روانہ نہیں ہوسکی۔ جس کے بعد صورتحال سے پریشان مسافروں نے پی آئی اے کے کاونٹر پر قبضہ کرلیا،پرواز کی روانگی میں تاخیر پر پی آئی کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پروازمیں تاخیرہوئی،لندن میں چھٹی کے باعث انجینئرز دستیاب نہیں تھے،پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوجائیگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو جو تکلیف ہوئی اس کے لیے معذرت خواہاں ہیں۔ پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث 165 مسافروں کو ہوٹلو ں میں ٹہرایا گیا تھا۔

مزید خبریں :