پاکستان
26 دسمبر ، 2013

کراچی :فائرنگ و تشدد کے واقعات،سیاسی کارکن سمیت 6افراد ہلاک

کراچی :فائرنگ و تشدد کے واقعات،سیاسی کارکن سمیت 6افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیدار سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک2 میں دفتر کے اندر فائرنگ سے عرفان نامی شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد دفتر کو تالا لگاکر اس کا عملہ غائب ہو گیا۔ بلدیہ ٹاون میں بسم اللہ چوک کے قریب بس میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ اورنگی ٹاون کے غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ،جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔چاکیواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور زخمی ہوگیا۔ کورنگی عوامی کالونی میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول مسلم لیگ ن کا مقامی عہدیدار تھا۔دریں اثناء ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :