26 دسمبر ، 2013
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی طرح سونامی بھی بدنامی کے بعد گھر بیٹھ جائے،چودھریوں کی مثال بھی مراثیوں کے اس بیٹے جیسی ہے جو کبھی نمبردار نہیں بنتا ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جیسے وینا ملک نے بدنامیوں کے بعد گھر کی راہ لی ،سونامی کوبھی اب ایسا ہی کرنا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ شیخ رشید کے کوئی آگے ہے نہ پیچھے، لیکن دو باتوں پر وہ ان کی بہت قد رکرتے ہیں ،ایک یہ کہ اسٹریٹ ورکر ہیں ،دوسرا انہوں نے مسلم لیگ ن میں آنے کی بہت کوشش کی۔