پاکستان
30 دسمبر ، 2013

شہریوں اور افواج پر حملے کرنے والوں کیلیے قانون میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعظم

شہریوں اور افواج پر حملے کرنے والوں کیلیے قانون میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والوں کے لیے قانون میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انھوں نے یہ بات امن و امان سے متعلق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق قوانین میں ترامیم یا نئی قانون سازی کا زیر التواء کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر حملے کرنے والیعناصر کے خلاف موثر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی، کراچی اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ اور فوج یکجا ہیں۔



مزید خبریں :