30 دسمبر ، 2013
ڈربن…جنوبی افریقا نے بھارت کو ڈربن ٹیسٹ میں 10وکٹ سے ہرا دیا۔ 2میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم کے بولرز کے سامنے بھارتی شیر دھاڑنا بھول گئے۔ 68 رنز دو کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز کا آغاز کرنے والی مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 223رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ اجنیکا رہانے نے مزاحمت کرتے ہوئے 96رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹرسن نے چار اور اسٹین اور فلندر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ کامیابی کے لیے جنوبی افریقا کو 58رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ پیٹرسن31 اور اسمتھ 27رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔