کھیل
30 دسمبر ، 2013

کوما میں جانے والے مائیکل شو ماکر کی زندگی کو خطرہ

کوما میں جانے والے مائیکل شو ماکر کی زندگی کو خطرہ

پیرس…فارمولا ون کے سابق عالمی چمپئن مائیکل شو ماکر کی حالت ابھی سنبھلی نہیں، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ زندگی کو خطرہ ہے۔ شو ماکر اسکینگ کے دوران زخمی ہو کر کوما میں چلے گئے تھے۔فراٹے بھرتی ہوئی کار فارمولا ون جس کے ذریعے مائیکل شو ماکر نے ٹریک پر طویل عرصے تک راج کیا، جرمن ڈرائیور نے اس کھیل میں کئی بار موت کو سامنے دیکھا مگر ہر مرتبہ وہ بچ نکلے۔ شوماکر جب تک عروج پر رہے کوئی ان سے آگے نہ نکل سکا، پھر اس لیجینڈ نے کھیل کو خیرباد کہہ کر دیگر مصروفیات اپنالیں۔ وہ روڈ کے کھیل سے حال ہی میں برف کے میدانوں پر آگئے تھے جو ان کو راس نہ آیا۔ 44 سالہ شوماکر فرانس میں اپنے بیٹے کے ہمراہ اسکینگ کا شوق پورا کررہے تھے کہ حادثہ ہوگیا۔ ان کا سر چٹان سے ٹکرایا جس کے بعد وہ دو دن سے کوما میں ہیں۔ ڈاکٹرز ان کی حالت کو نازک قرار دے رہے ہیں۔ پینل کا کہنا ہے کہ اگلے لمحے کیا ہوجائے ،اس بارے میں وہ قطعی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید خبریں :